۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ محمد رمضان توقیر

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر پشاور میں جنرل قونصلر اسلامی جمہوریہ ایران سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی ہمدان کے نامہ نگار کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ایرانی قونصلیٹ پشاور میں جنرل قونصلر اسلامی جمہوریہ ایران قونصلیٹ پشاور حسین مالکی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ترجمان ایران قونصلیٹ پشاور علی بنفش خوا بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں پاک ایران تعلقات میں بہتری، فلسطین کے حالات اور بالخصوص زائرین کے مسائل اور زیارتی ویزہ کے حصول میں آسانی پر گفتگو ہوئی۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے گفتگو کے دوران پاک ایران دوستانہ اور سفارتی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا: ایران پاکستان کا ہمسایہ اور مخلص دوست ہے اور دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات بھی قابل تحسین ہے۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین پر ایرانی عوام اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: ایران واحد اسلامی ملک ہے جس نے مظلوم فلسطینیوں اور حماس تنظیم کی کھل کر حمایت کی اور ہر قسم کا تعاون کیا۔ پاکستانی عوام نے مسئلہ فلسطین پر ایران کے مؤقف کی بھرپور تائید کی۔ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور اجتماعات منعقد کر کے اسرائیل کی جارحیت اور ظلم کی بھرپور مذمت کی۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے جنرل قونصلر دیگر مسئولین ایران قونصلیٹ پشاور کو زائرین کے مسائل و مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا: خیبر پختونخواہ کے زائرین کو ویزہ کے حصول میں کافی دشواری کا سامنا ہوتا ہے اور بالخصوص خیبر پختونخواہ کے ساتھ پنجاب کے سرحدی اضلاع میں خیبر پختونخواہ اور ڈیرہ کے زائرین کے کاروان مشترکہ ہوتے ہیں۔ لہذا پنجاب کے سرحدی اضلاع کو خیبر پختونخوا کے زائرین کے کاروان کے ساتھ ویزہ میں آسانی اور رعایت دی جائے۔

جنرل قونصلر جمہوریہ اسلامی ایران قونصلیٹ پشاور حسین مالکی نے پاک ایران تعلقات میں مزید بہتری کی خواہش کے ساتھ مسئلہ فلسطین پر پاکستانی عوام کے جذبات اور احساسات کو سراہتے ہوئے کہا: پاکستان عوام نے بھی کھل کر اسرائیل کی جارحیت اور انسانیت سوزی کی مذمت کے ساتھ ساتھ مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

جنرل قونصلر حسین مالکی نے زائرین کے مسائل و مشکلات اور ویزہ کے حصول میں بعض سالار کاروان کے لئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا: انشاءاللہ زائرین امام حسین و امام رضا علیہما السلام کے ویزہ کے حصول میں بھر پور تعاون کی کوشش کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .